سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹ میں چائینہ میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے معاملے پر شدید اظہار برہمی

 
0
515

اسلام آباد جنوری 31 (ٹی این ایس): حکومت کا چائینہ میں پاکستانی طلبہ کو پاکستان واپس نہ لانے کا فیصلہ افسوس ناک و ناقابل قبول ہے، سینیٹر رحمان نے کہا کہ
کوئی ملک کسی بھی قانون کے تحت اپنے باشندوں کو اپنے ملک واپس آنے سے نہیں روک سکتا، دوسرے ممالک اب تک اپنے باشندوں کو چائینہ سے منتقل کر چکے ہیں، حکومت پاکستانی طلبہ کا چائینہ میں بے بسی اور انکے والدین کی پریشانی کو سمجھ لے، اگر حکومت محسوس کرہ رہی ہے کہ طلبہ کے آنے سے کرونا وائرس پھیلے گا تو ضروری طبی انتظامات کر لیں، ائیرپورٹس پر ائسولیشن سنٹرز بنائے جہاں واپس آنے والے طلبہ و دیگر مسافروں کا مکمل طبی معائینہ ہو۔ حکومت خصوصی طیارے بھیج کر پاکستانی طلبہ کو فوری طور پر چائینہ سے واپس لے آئے۔ جو طلبہ پاک چائینہ کے بارڈر کے قریب ہیں انکو خنجراب کے راستے پاکستان منتقل کیے جائے، پاکستانی طلبہ کو کرونا وائرس کیلئے سکریننگ ٹیسٹ کے بعد انکے والدین کے حوالے کیا جائے، سکریننگ کے بعد کورونا وائرس کے تصدیق کی صورت میں مکمل طبی سہولیات مہیا کی جائیں، پاکستانی طلبہ کو ادویات، کھانے پینے کی اشیا و محفوظ مقامات کی فراہمی کیلئے چینی حکومت سے رابطہ کیا جائے۔