سینیٹر رحمان ملک کا بینظیر کارڈ کا نام تبدیل کرنے پر سخت برہمی کا اظہار

 
0
316

اسلام آباد جنوری 31 (ٹی این ایس): حکومت نے بینظیر کارڈ کا نام تبدیل کرکے تعصب و تنگ نظری کا ثبوت دیا ہے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر بینظیر کارڈ کو بحال کرکے اور انکے نام سے پروگرام جاری رکھے، اگر بینظیر بھٹو اِنکم سپورٹ پروگرام میں کوئی بے قائدگیاں ہوئی ہیں تو انکی تفتیش کرکے قانونی کاروائی کیجائی، پنجاب و خیبرپختونخوا کے مختلف اداروں میں کرپشن ہورہی ہے کیا اداروں کے نام بدلے جا رہے ہیں؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے قوم اور ملک کیلئے اپنی جان کی قربانی دی ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک بین الاقوامی و کرشماتی لیڈر تھی،
پیپلز پارٹی کیخلاف تعصب میں پی ٹی آئی حکومت کو بینظیر بھٹو شہید کا نام نہیں بدلنا چاہیے تھا۔