وزیراعظم عمران خان سے جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی کے صدر شنی چی کیتاؤ کی ملاقات

 
0
341

اسلام آباد ۔ 21 فروری (ٹی این ایس) وزیراعظم عمران خان سے جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی (جائیکا) کے صدر شنی چی کیتاؤ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو جائیکا کے تعاون سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے مختلف شعبوں میں پاکستان اور جاپان کی مضبوط پارٹنر شپ اور تعمیر و ترقی کے ضمن میں تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان سے تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔ صدر جائیکا پاکستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔