سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ کمپلیکس پرسوئمرز اور کوچز کیلئے4روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد31جولائی سے ہوگا

 
0
370

لاہورجولائی21(ٹی این ایس) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمد گھمن نے کہا ہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ عظیم کھلاڑی اورکوچ مسٹرنکولس گالنگھم(نک) اور ان کی ٹیم کی جانب سے ہمارے کوچز او ر سوئمرز کو تربیت دینے سے پاکستان میں سوئمنگ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا،ملکی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ کے بڑے نام اولمپک گولڈ میڈلسٹ برطانوی کوچز 31جولائی کو پاکستان پہنچ رہے ہیں 4روزہ تربیتی کورس میں ملک بھر سے سوئمنگ کوچز اورکھلاڑی شریک ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار تربیتی کورس کی تیاریوں کے سلسلے میں ملک بھر سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں آئے ہوئے سکولز ، کالجز ، یونیورسٹیز ، کلبز اور کئی سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ڈائریکٹر سپورٹس، کوچز اور بہترین سوئمرز کے اجلاس کے دوران کیا ہے ۔اس موقع پر ڈائریکٹرایڈمن جاوید رشید چوہان ، ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس محمد حفیظ بھٹی ، ڈائریکٹر سپورٹس ایچی سن محمد شاہد فقیر ورک بھی موجود تھے۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سپورٹس میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ان کے ویژن کے مطابق سپورٹس کو فروغ دیا جارہا ہے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ کمپلیکس تعمیر ہوچکاہے جو فینا سٹینڈر ڈ کے مطابق بنایا گیا ہے جہاں پر انٹرنیشنل مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جاسکتاہے ، سوئمرز اور کوچز کیلئے 4روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا ہے جس میں سوئمنگ کی دنیا کا بڑا نام اولمپک گولڈ میڈلسٹ مسٹرنکولس گالنگھم(نک) ،لیڈی کوچ جوڈنکز اور بنجمن گالنگھم کوچز اور کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ملک بھر سے آئے ہوئے کوچز کو ہدایت کی کہ وہ میرٹ پر کھلاڑیوں کو منتخب کرکے بھیجیں تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے، اجلاس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، ایچی سن کالج ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، واپڈا، ایل ڈی اے، پنجاب یونیورسٹی ، بحریہ ٹاؤن ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، ایف سی کالج ، بیکن ہاوس ، ڈیفنس کلب ، لاہور کالج ، یو ای ٹی سمیت کئی اداروں کے ڈائریکٹر سپورٹس ، کوچز اور بہترین سوئمرز نے شرکت کی ہے جبکہ امریکہ سے آئی ہوئی ایچی سن کالج کی کوچ سارہ ملک بھی شریک تھیں۔