واسا کا بجلی بچانے کیلئے ٹیوب ویلوں پر انرجی سیونگز ڈیوائس لگانے کا فیصلہ

 
0
315

لاہور جولائی21 (ٹی این ایس ) واسا نے شہر کے ٹیوب ویلوں پر بجلی بچانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ واسا ایکوونچر کمپنی کے ساتھ پائلٹ پراجیکٹ میں انرجی سیونگز ڈیوائس تجرباتی طور پر نصب کرے گا۔بتایا گیا ہے کہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی نے ٹیوب ویلوں پر انرجی سیونگز ڈیوائس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ واسا کو ایکوونچر کمپنی کی جانب سے پیشکش موصول ہوگئی ہے۔ انرجی سیونگز ڈیوائس الیکٹرک پینل کے ساتھ لگائی جائے گی۔ ایکوونچر نے تخمینہ لاگت پر مشتمل اوپن بڈ کی پیشکش کردی۔ ایک ٹیوب ویل پر 5 لاکھ 60 ہزار روپے میں ڈیوائس نصب ہوگی۔ واسا ابتدائی طور پر شاہ جمال یا شادمان کے ٹیوب ویل پر پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ڈیوائس نصب کرے گا۔ ایکووینچر کی جانب سے 20 سے 25 فیصد بجلی کی بچت کا دعوی کیا گیا ہے۔ بجلی کی بچت کا دعوی درست ہونے پر شہر کے تمام ٹیوب ویلوں پر ڈیوائس لگائی جائے گی۔حکام کے مطابق واسا کو پنجاب حکومت سے بجلی کے بلوں کی مد میں گرانٹ ملتی ہے، بجلی بچانے کے منصوبے سے واسا کو بھی مالی مسائل میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔