پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں ڈویژنل ،ڈسٹرکٹ دفاتر بنانے کے لیے اراضی مانگ لی

 
0
335

لاہور جولائی21( ٹی این ایس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ دفاتر بنانے کے لیے اراضی مانگ لی، لاہور کے لئے 4 اور ڈسٹرکٹ سطح پر دفتر کے لئے 2 کنال اراضی درکار ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کو ایک مراسلہ لکھا گیا جس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ورکنگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع ہورہا ہے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں بھی اپنا دائرہ کار بڑھایا ہے۔ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی دیگر اضلاع میں بھی فعال ہوگئی ہے جس کے لیے لاہور ڈویژن کی سطح پر ڈویژنل آفس بنانے کے لیے چار کنال سرکاری جگہ درکار ہے اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر فوڈ اتھارٹی کے دفتر بنانے کے لیے 2 کنال جگہ کی ضرورت ہے ۔