محکمہ خزانہ پنجاب نے اورنج ٹرین منصوبے کیلئے جاری کر دہ 10ارب روپے واپس مانگ لئے

 
0
751

لاہورجولائی21 (ٹی این ایس) محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے اورنج لائن میٹرو منصوبے کے لئے جاری کر دہ دس ارب روپے واپس مانگ لئے۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اورنج لائن منصوبے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو دس ارب روپے بریج فنانسنگ کے لئے جاری کئے تھے لیکن اب محکمہ خزانہ نے اورنج ٹرین کے لیے قرضہ ملنے پر یہ گرانٹ واپس مانگ لی ہے ، محکمہ ٹرانسپورٹ کو اس حوالے سیایک خط لکھ دیا گیا ہے۔