محکمہ اطلاعات سندھ میں اعلیٰ افسران کے تقرریاں اور تبادلے

 
0
1670

کراچی (ٹی این ایس)محکمہ اطلاعات سندھ میں اعلیٰ افسران کے تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں ۔ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ہیڈ کوارٹر کراچی زینت جہاں کی جگہ مہناز فاطمہ کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔جمعہ کوحکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیش کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر زاہد مصطفی میمن کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن میرپور خاص تعینات کی گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ہیڈکوارٹر کراچی زینت جہاں کو ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر مقرر کیا گیا ہے جبکہ زینت جہاں کی جگہ ڈائریکٹر پبلی کیشن ہیڈکوارٹر کراچی مہناز فاطمہ کو ڈائریکٹر پریس انفارمیشن کراچی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہیڈ کوارٹر کراچی یاسمین میمن کو ڈائریکٹر پبلی کیشن ہیڈ کوارٹر کراچی مقرر کیا گیا ہے ۔نوٹی فکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس سید ذوالفقار علی شاہ اب ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ ان کی جگہ حال ہی میں حال ہی میں بی ایس 19میں ترقی پانے والے افسر معیزالدین پیرزادہ کو ڈائریکٹر انفارمیشن ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس مقرر کیا گیا ہے ۔