کوئٹہ جولائی21(ٹی این ایس)خاران میں نیشنل بینک خاران کے منیجر سید الطاف شاہ کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام ایک اغواء کار گرفتار پولیس کے مطابق جمعہ نیشنل بینک کے منیجرسید الطاف شاہ اپنے گھر سے دفتر جار ہے تھے کہ دو مسلح افراد نے انہیں لفٹ کے بہانے اغواء کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے موقع پرپہنچ کر اغواء کی کوشش ناکام بنادی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک اغواء کار جلیل الدین کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہو گیا پولیس نے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی