انتخابات سے قبل کراچی کے 107 ایس ایچ اوز تبدیل

 
0
388

کراچی جولائی 12(ٹی این ایس)انتخابات سے قبل سندھ کے اعلیٰ افسران کے تبادلوں کے بعد کراچی کے 107 ایس ایچ اوز کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔شہر کے 107 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، ایس ایچ اوز کا ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں تبادلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سالوں سے بوٹ بیسن تھانے میں تعینات نصیر تنولی کا تبادلہ کرتے ہوئے ایس ایچ او سرجانی کا تبادلہ بوٹ بیسن تھانے میں کردیا گیا ہے۔ایس ایچ او سرور خان کو لانڈھی سے تبادلہ کر کے تھانہ بریگیڈ تعینات کر دیا گیا ہے، شعیب قریشی کو تھانہ آرام باغ، خالد عباسی کو تھانہ گلستان جوہر، ارزد اعوان کو شرافی گوٹھ سے لیاقت آباد جبکہ شمع افروز تھانہ وومین ساؤتھ،غزالہ پروین کو ساحل تھانے کا چارج دے دیا گیا۔107 تھانیداروں کا مختلف تھانوں میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔