لاہورجولائی 12(ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف دوپہر ایک بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد کے موقع پراحتجاجی لیگی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اور کئی لیگی کارکنان زیرحراست ہیں۔گزشتہ روز پریس کانفرنس میں لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ ساری ذمہ داری نگران حکومت پر لاگو ہوتی اور آپ کو صرف 2ماہ کے لئے حکومت ملی ہے ساری عمر کے لئے نہیں ۔پریس کانفرنس میں لیگی رہنماﺅں نے تمام کارکنا ن کو آج دوپہر تین بجے تک رہا کرنے کا الٹی میٹم دے رکھا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف دوپہر ایک بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔جس میں وہ مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف مذمت بھی کریں گے ۔