پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کوختم کرنیکی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض مسترد

 
0
27541

لاہور ستمبر 17 (ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر جنرل جنرل (ر) پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کوختم کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض مسترد کرتے ہوئے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے مقررکرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے درخواست پرسماعت کی۔جس میں موقف اپنایا گیا کہ آئین کے تحت غداری کیس کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت کا کوئی تصور نہیں اور یہ اقدام ماورائے آئین ہے ۔استدعا ہے کہ سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کوختم کیاجائے۔