نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران مسافر انتقال کر گیا

 
0
384

اسلام آباد ستمبر 17 (ٹی این ایس): نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران مسافر انتقال کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر مانچسٹر سے آنی والی پرواز میں مسافر جہاز کی لینڈنگ کے دوران انتقال کرگیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کی شناخت عابد حسین کے نام سے ہوئی جو میر پور کا رہائشی ہے۔ ذرائع کے مطابق لینڈنگ کے دوران انتقال کرنے والا مسافر عابد حسین پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 میں سوار تھا ۔ ائیرپورٹ پہنچنے پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران عابد حسین کی حرکت قلب بند ہو گئی، عابد حسین کے ہمراہ اس کا بیٹا بھی اسی جہاز پر سفر کر رہا تھا۔