حکومت کے جانے کا وقت آچکا ہے یہ ناکام ہو چکے ہیں‘رانا مشہود احمد

 
0
880

لاہور ستمبر 17 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وصوبائی وزیر رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آچکا ہے یہ ناکام ہو چکے ہیں،پنجاب کی پوری گورننس کے اوپر سوالیہ نشان ہے، عمران خان پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک بن چکا ہے،صوبے میں ڈینگی خطرناک حد تک پھیل چکا ہے، کشمیر کا سودا کرنے والی حکومت ڈینگی پر قابو پانے پر ناکام ہوچکی۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
رانا مشہود احمد نے کہاکہ حکومت کے جانے کا وقت آچکا ہے یہ ناکام ہو چکے ہیں،پنجاب کی پوری گورننس کے اوپر سوالیہ نشان ہے، عمران خان پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک بن چکا ہے،صوبے میں ڈینگی خطرناک حد تک پھیل چکا ہے، کشمیر کا سودا کرنے والی حکومت ڈینگی پر قابو پانے پر ناکام ہوچکی۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ہمیشہ ایوان میں عوامی مسائل کی بات کی۔ بزدار اور اسکا ٹولہ کسی کو جواب دہ نہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کی پوری گورننس کے اوپر سوالیہ نشان ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی پر کہی سے دبا ئوڈالا جارہا ہے،اسپیکر کے عہدے پر سوالیہ نشان لگنا شروع ہوگیا ہے،چوہدری پرویز الٰہی اپنے بنائے ہوئے قوانین پر عملدرآمد کروائیں۔