اسلام آباد ستمبر 17 (ٹی این ایس): وزیراعظم ہاؤس کے قریب گندگی کے ڈھیڑوں نے حکومت کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا، وزیراعظم ہاؤس کے قریب گندگی کے اس قدر ڈھیر لگ گئے، کہ وہاں گندگی کے ڈھیروں پرسوروں نے بسیرا کرلیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی نے ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے قریب کوڑے اور کچرے کے ڈھیڑ لگے ہوئے ہیں،گندگی کے ڈھیڑوں والی اس تصویر نے سی ڈی اے اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔
تصویر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد میں کس قدر سوروں کا راج ہے، کہ وزیراعظم ہاؤس کے قریب تھوڑے فاصلے پر گندگی کے ڈھیروں پر راج کیے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے ساتھ گندگی کے ڈھیر پر سوروں کا راج۔ تازہ ترین تصویر pic.twitter.com/kQ0D3ZyS4o
— Azaz Syed (@AzazSyed) September 17, 2019
یہاں اس کا بات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اگروفاقی دارلحکومت اور پھر وزیراعظم ہاؤس کے قریب کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں توشہر کے عام علاقوں میں صفائی کا کیا حال ہوگا؟وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ فوری ایکشن لیں ، انہیں اس بات کا فوری نوٹس لینا چاہیے کہ اگر وزیراعظم ہاؤس کے قریب صفائی کا ایسا ناقص نظام ہے تو پھردوردراز کراچی اور دوسرے شہروں میں بسنے والے شہریوں کی حالت قابل رحم ہی ہوسکتی ہے۔
ایک طرف وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں کچے اور کوڑے ،ناقص صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کراچی کے دورے کا فیصلہ کیا تاہم فی الحال ان کا دورہ کراچی مئوخر کردیا ، لیکن کیا وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد یا دوسرے شہروں میں سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے؟وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کراچی کو سندھ حکومت پر چھوڑیں اور پنجاب اور خیبرپختونخواہ بالخصوص اسلام آباد کا دورہ کریں ، کیونکہ یہاں ان کی حکومت ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے عوام نے سندھ کا نہیں وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی کاکردگی کا سوال کرنا ہے،عوام نے ان کو مینڈیٹ سندھ کا نہیں بلکہ جہاں ان کی حکومت ہے ان علاقوں کی حالت ٹھیک کا دیا ہے۔ واضح رہے سینئر صحافی ایازسید نے ٹویٹر پر تصویر شیئر کی ہے، لیکن اس تصویر میں وزیراعظم ہاؤس نظر نہیں آرہا، تاہم ان کے نزدیک یہ وزیراعظم ہاؤس کی تازہ ترین تصویر ہے۔