ڈاکٹرطاہرالقادری کا وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مستعفی ہونے کامطالبہ

 
0
325

لاہور دسمبر 5(ٹی این ایس):پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ فیصلہ ان کے خلاف آیاتواستعفیٰ دیں گے،شہبازشریف اور نوازشریف جلدجیل میں ہوں گے،عدلیہ نے پنجاب حکومت کو30دن میں رپورٹ شائع کرنے کاحکم دیا،اعلیٰ عدلیہ اور ججزکوفیصلے پرمبارکبادپیش کرتاہوں،عدلیہ نے آئینی فریضہ سرانجام دیاہے۔

انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ اور ججزکوفیصلے پرمبارکبادپیش کرتاہوں۔عدلیہ نے بے سہارالوگوں کی مددکرکے آئینی فریضہ سرانجام دیاہے۔عدالت نے حکم دیاہے کہ پنجاب حکومت 30دن میں رپورٹ شائع کرے،عدلیہ نے متاثرین کوکمیشن کی رپورٹ فوری فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ فیصلہ ان کے خلاف آیاتواستعفیٰ دیں گے۔ہم نے دھرنا بھی دیااور بعد میں ہم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیخلاف دھرنابھی دیالیکن دھرناختم کرکے پھرقانونی جنگ کاراستہ اختیارکیا۔ہماراتھا کہ شہبازشریف استعفیٰ دیں اور تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔لیکن پنجاب حکومت نے کمیشن بنادیا۔انہوں نے کہاکہ ہونہیں سکتاکہ شہبازشریف نے قتل عام سے قبل نوازشریف کواعتماد میں نہ لیاہو۔وہ وقت دورنہیں جب شہبازشریف اور نوازشریف جیل میں ہوں گے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف فوری استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل میں 14کارکن شہید اور 90زخمی ہوئے تھے۔