وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین صوبائی ٹاسک فورس افورڈایبل ہاؤسنگ یعقوب طاہر اظہار کی ملاقات

 
0
573

لاہور جولائی 22 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین صوبائی ٹاسک فورس افورڈایبل ہاؤسنگ یعقوب طاہر اظہار کی ملاقات۔ کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کا پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پروگرام کے متعلقہ امور کو جلد سے جلد نمٹایا جارہا ہے تاکہ کم آمدن والے خاندانوں کے لئے ان کی چھت کا خواب پورا ہوسکے۔

بے گھر عوام کو چھت فراہم کرنا پی ٹی آئی منشور کا حصہ ہے۔  نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار پنجاب کے تمام شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سیکرٹری ٹاسک فورس عاطف میو بھی اس موقع پر موجود تھے۔