عوام اور پولیس کے درمیان خلاءکو کم کرنا ہے،آئی جی اسلام آباد

 
0
328

اسلام آباد جولائی 22 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے (CPLC)کراچی کے ہیڈ ایم ایچ چنائے سے انکے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے سی پی او اسلام آباد میں ایک میٹنگ کی ،ا جس میں ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید،اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر سردار غیاث گل اور ایس پی سٹی عامر نیازی نے شرکت کی ،میٹنگ کے دوران ےہ طے پایا کہ اسلام آباد پولیس میں سیٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (CPLC)کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا جائے گا جس کامقصد عوام اور پولیس کے درمیان خلاءکو کم کرنا اور روابط کو مضبوط کرنا ہے سیٹیزن پولیس لائزن کمیٹی سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی اسلام آباد کی زیر نگرانی کام کرے گی جس کے چاروں زونل اور ایس ایس پی ٹریفک کے آفس میں ذیلی دفاتر قائم کئے جائیں گےCPLCجلد ہی فعال بنائی جائے گی،جو گھریلو تشدد ،بچوں کے جنسی کیسز،عورتوں سے متعلق جرائم ،ٹریفک انفورسمنٹ کے دوران پولیس کی مدد،امن و عامہ کی صورتحال و دیگر مذہبی اجتماعات میں پولیس کے شانہ بشانہ کام کرے گی CPLCپبلک کو فری لیگل ایڈ بھی مہےا کرے گی آخر میںآئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی۔