آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ لوہی بھیر کے سب انسپکٹر کومعطل کرکے پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

 
0
482

اسلام آباد جولائی 22 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق تھانہ لوہی بھیر کے سب انسپکٹراشرف کے خلاف ایک شخص آئی جی اسلام آباد کے پاس پیش ہوا ،اشرف سب انسپکٹر نے شہری کی دراخوست پر مقدمہ درج کرنے میں تاخیری حربہ استعمال کیا ،اشرف سب انسپکٹر دراخوست گزار کو ملزم پارٹی سے راضی نامہ پر زور دیتا رہا، جس پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سب انسپکٹر کو فوری معطل کرکے پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا، آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو متعلقہ سب انسپکٹر کے خلاف انکوائری کرانے کی ہدایات جاری کردیں ، پولیس میں احتساب کا عمل جاری ہے سب انسپکٹر نے آئی جی اسلام آباد کی طرف سے دی گئی واضح ہدایات پہلے سلام پھر کلام کی خلاف ورزی کی ہے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کرپشن اور شہریوں کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔