انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید کی ہدایت پر ایس پی سٹی زون اسلام آباد محمد عامر نیازی نے علاقہ تھانہ بھارکہو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

 
0
481

اسلام آباد 22 جولائی (ٹی این ایس): انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید کی ہدایت پر ایس پی سٹی زون اسلام آباد محمد عامر نیازی نے علاقہ تھانہ بھارکہو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں علاقے کے معززین کے مسائل سنےاور موقع پر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے

ایس پی سٹی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے ہدایت کے مطابق پہلے سلام پھر کلام پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ ہم سب لوگ آپ سب کے خادم ہیں اگر کوئی پولیس والا آپ کا جائزہ کام نہیں کرتا مقدمہ درج نہیں کرتا یا رشوت کا تقاضا کرتا ہے تو میرے علم میں لائیں میں اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لاوں گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی جرائم پیشہ عناصر کا ایک گروہ پکڑا ہے یہ سب آپ کے تعاون سے ہوا آپ لوگ اگر پولیس کی مدد کریں گے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تو کوئی شک نہیں ہمارا معاشرہ جرائم پیشہ عناصر سے پاک ہو جائے گا
مزید انھوں نے کہا کہ سائلین کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھولے ہیں ہمارا اولین ترجیحات میں شامل ہے قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ۔

معززین نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور ایس پی سٹی زون کا شکریہ ادا کیا۔ کھلی کچہری کے دوران سٹی زون کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے علاوہ علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی