فیصل ایونیو سیکٹر G-7/G-8پر تعمیر کئے جانے والے انڈر پاس کی ٹیکنیکل بولی کے بعد فنانشل بولی کا عمل آج مکمل کر لیا گیا

 
0
251

اسلام آباد جولائی 22 (ٹی این ایس): فیصل ایونیو سیکٹر G-7/G-8پر تعمیر کئے جانے والے انڈر پاس کی ٹیکنیکل بولی کے بعد فنانشل بولی کا عمل آج مکمل کر لیا گیا۔ اس انڈر پاس کی تعمیر کے لئے سی ڈی اے نے بذریعہ اخبارات سر بمہر بولیاں طلب کی تھیں۔پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل بولیاں کھولی گئی تھیں جن کی سکروٹنی کے بعد 11فرموں کی بولیاں منظور کی گئیں۔ پیر کے روز ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں پری کوالیفائی کی جانے والی 04 فرموں کی طرف سے دی گئی فنانشل بولیاں کھولنے کے بعد سب سے کم بولی دینے والی فرم حبیب کنسٹرکشن سروسز کو کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کی منظوری مجاز حکام سے لی جائے گی۔ میسرز حبیب کنسٹرکشن سروسز نے تخمینہ لاگت سے 2فیصد کم بولی دی۔ اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 39 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا تھا۔
وا ضح رہے کہ سی ڈی اے کی مو جودہ انتظا میہ نے اس اہم منصوبے پر عملی کام کو ممکن بنانے کے لئے تمام تر قواعد و ضوا بط مکمل کرنے کے بعد سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی (CDA-DWP)کے 43ویں اجلاس میں اس منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ اس منصوبے کی تعمیراتی مدت میں توسیع کی جائے تاہم اس فیصلے سے منصوبے کی لاگت نہ بڑھنے اور محل وقوع میں تبدیلی نہ لانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ مو جودہ انتظا میہ نے اس فیصلے کی روشنی میں بذریعہ اخبارات سر بمہر بولیاں طلب کیں اور قلیل وقت میں تمام تر قواعد و ضوا بط پورے کرنے کے بعد ٹیکنیکل بولیوں کے بعد فنانشل بولیاں کھول دی گئیں۔سب سے کم بولی دینے والی فرم کو قواعد و ضوابط اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا جائے گا۔
فیصل ایونیو پر G-7/G-8 پر انڈر پاس کی تعمیر سے نہ صرف فیصل ایونیو پر ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ شہر کے مشرقی اور مغربی حصوں کو آپس میں ملانے میں مدد ملے گی۔