ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کا شراب فروشی کے اڈے پر چھاپہ

 
0
338

اسلام آباد جولائی 23 (ٹی این ایس): چھاپہ تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ میں منشیات فروش اعجاز عرف بلا کے گھر پر مارا گیا۔ ملزم نے گھر میں جعلی شراب کی فیکٹری بنا رکھی تھی۔ پانچ ملزمان شہباز مسیح،فرہاد مسیح،شہباز قیصر مسیح، ظفر اقبال اور بابر یعقوب گرفتار۔ ملزمان سے 1000بوتل شراب،6عدد شراب کے کین،02عدد شراب سے لوڈ گاڑیاں بھی برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کارروائی ایس پی انوسٹی گیشن سید مصطفی تنویر کی نگرانی میں ڈی ایس پی حاکم خان معہ ٹیم نے کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کو تیز کیا جائے۔ ایسے گھناونے کاروبار میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، کارروائی آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات پر کی گئی۔