اسلام آباد ( ٹی این ایس) راولپنڈی میں مختلف وارداتوں کے دوران طلائی زیورات, موبائل فونز، رقم سمیت شہری 13 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے تھانہ رتہ امرال پولیس کے علاقہ ڈھوک مٹکیال پوڑی پل تھانہ صادق آباد کے علاقہ ایرڈ یونیورسٹی تھانہ سول لائنز کے علاقہ مریڑ چوک تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ دھمیال کلیال روڈ تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ منور کالونی میں گن پوانئٹ پر موبائل فونز،اور رقم چھین لی گئی تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈبل روڈ حنیف ٹاؤن رینج روڈ نیوافضل ٹاؤن فیز8 گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چھنی عالم شیر سمیت سروبہ کے علاقے میں وارداتوں کے دوران چور تالے توڑ کر شہریوں کی رقم طلائی زیور اور قیمتی اشیاء لئے گئے۔













