وفاقی دارلحکومت میں باجماعت نماز جمعہ کی ادائیگی ضلعی انتظامیہ نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا

 
0
1036

ضلعی انتظامیہ نے تمام نمازیوں کو مکمل سینیٹائز کرنے سجدہ کیلئے خصوصی رومال اور ماسکس کا بھی انتظام کیا
اسلام آباد اپریل 03 (ٹی این ایس): وفاقی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں نماز جمعہ کی باجماعت ادائیگی میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے پہلے مرحلے میں اسلام آباد کی ایک جامع مسجد میں شہریوں کی بڑی تعداد نے حفاظتی اقدامات کے بعد نماز جمعہ ادا کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے ابوہریرہ مسجد کے مرکزی داخلی راستے پر سینیٹائزر کلورینائز گیٹ نصب کیا جس سے گزرنے کے بعد شہریوں کو ہینڈ سینٹائزرز سے ہاتھ صاف کروانے کے ساتھ ساتھ ماسکس بھی فراہم کیئے گئے ضلعی انتظامیہ نے نمازیوں کی آمد سے قبل مسجد میں مخصوص جراثیم کش اسپرے اور مسجد کا تقدس بحال رکھنے کیئے عطر کا بھی اسپرے کیا نماز جمعہ کے دوران کرونا وائرس پھیلاو روکنے کیلئے انتظامیہ نے مخصوص صف بندی بھی کروائی جس کے تحت تمام نمازیوں میں 3 فٹ کے فاصلے پر کھڑا کیا گیا نماز جمعہ کے بعد شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس پھیلاو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کے تحت عبادت گاہوں کی بندش پر عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی تھی جس پر قابو پانے کے کیلئے وفاقی ضلعی انتظامیہ نے بہترین حفاظتی اقدامات کے تحت نماز جمعہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا ہے جو ایک بہترین مثال ہے اور مخصوص حالات میں ملک بھر کی مساجد کیلئے ایسے انتظامات کیئے جانے چاہیں،ضلعی انتظامیہ کے ایک عہدیدار کے مطابق وفاقی ضلعی انتظامیہ پہلے مرحلے میں وفاقی دارالحکومت کی مساجد میں حفاظتی انتظامات کے تحت باجماعت نماز جمعہ کی ادائیگی میں شہریوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے