گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر صوبہ بھر کی تمام جیلوں کے سٹاف اور اسیران کے لیے صابن اور ہینڈ سنی ٹائزر بھجوائے

 
0
458

راولپنڈی/اسلام آباد اپریل 03 (ٹی این ایس): راولپنڈی ریجن کی تمام جیلوں کے لیے گورنر پنجاب کی طرف سے بھجوائے گئے صابن اور سنی ٹائزر کی کھیپ جیل ہذا پر وصول کی گئی۔ گورنر پنجاب کی ہدایات کے مطابق عاصم عزیز کوآرڈینیٹر راولپنڈی ریجن میں بھجوایا گیا تمام سامان جناب ملک شوکت فیروز ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن اور ثاقب نذیر چوہدری سینئر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی کی نگرانی میں راولپنڈی ریجن کی تمام ڈسٹرکٹ جیلوں (گجرات، منڈی بہاؤالدین، چکوال، جہلم، اٹک) اور سنٹرل جیل راولپنڈی کے متعلقہ نمائندگان میں تقسیم کیا۔ ملک شوکت فیروز ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن نے گورنر پنجاب کے اس احسن اقدام کو سراہا۔

اس موقع پر انھوں نے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور موجودہ آفیسران کو اپنی متعلقہ جیلوں میں ان مفاظتی اقدامات کو اپنانے اور ان پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تاکید کی۔