کراچی اپریل 03 (ٹی این ایس): آل پاکستان مسلم لیگ کی سینئر رہنما شازیہ بلوچ جوکہ اس سے مشکل گھڑی میں اپنے علاقے واقع سیفل مری گوٹھ سرجانی ٹاؤن میں عوام کی خدمت کے لیے مصروف عمل ہیں ان کے مطابق راشن کی تقسیم میں سب سے زیادہ پریشان کن صورتحال پیشہ ور گداگروں کی جانب سے پیش آتی ہے جوکہ سارا دن روڈوں اور گلیوں میں راشن کی گاڑیوں کے پیچھے نظر آتے ہیں جن کی وجہ سے سفید پوش لوگ جو اپنے گھروں سے صرف اپنی عزت اور غیرت کی وجہ سے باہر نہیں نکلتے ان کی حق تلفی ہوتی ہے شازیہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ میں مخیر حضرات اور حکومتی اداروں سے درخواست کرتی ہوں کہ روڈوں اور گلیوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ بند کیا جائے اور لوگوں کو ان کے گھروں میں راشن تقسیم کیا جائے اور اگر ممکن ہو سکے تو اس کار خیر کو رات کے کسی پہر انجام دیا جائے تاکہ مستحقین کو سڑکوں پر آنے کی ضرورت پیش نہ آئے اور انسانیت کی تذلیل بھی نہ ہو