اسلام آباد (ٹی این ایس) سول آرمڈ فورسز نے بجٹ میں فوج کے لیے 50اور 20فیصد اعلان کردہ خصوصی الاونس مانگ لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سول آرمڈ فورسز نے فوج کی طرح خصوصی الاونس کی منظوری کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست کردی ہے۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ سول آرمڈ فورسز اہلکار سرحدوں کی حفاظت، اندرونی سلامتی اور پاک فوج کے شانہ بشانہ آپریشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں لہذا خصوصی الاونس تمام محکموں کے افسران، عہدیداران اور ان کے مساوی اہلکاروں کیلئے بھی منظور کیاجائے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز ،پنجاب رینجرز،گلگت بلتستان اسکاوٹس، ایف سی ساتھ، ایف سی نارتھ خیبر پختونخوا اورایف سی نارتھ بلوچستان نے خصوصی الاونس کی فراہمی کے لیے درخواست کی ہے۔













