وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے، موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا

 
0
335

اسلام آباد فروری 27 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں ۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان قوم کو ملک کی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین لائن آف کنٹرول پر کشیدگی جاری ہے۔ آج صبح سے ہی لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کی خبریں موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا گیا جبکہ بھارتی پائلٹس کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کی جس میں پاک فوج کی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا اور بھارت کو ایک مرتبہ پھر  امن اور مذاکرات کی پیشکش کی۔