پاک فضائیہ کی بھرپور کارروائی کے دوران گرفتار بھارتی پائلٹ میڈیا کے سامنے پیش

 
0
547

میں بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر ہوں،سروس نمبر 27981 ہے، بھارتی پائلٹ کا میڈیا کے سامنے اعتراف

راولپنڈی فروری 27 (ٹی این ایس): پاک فوج نے پاک فضائیہ کی بھرپور کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے 2 میں سے ایک پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ بدھ کو میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ نے بتایا کہ وہ بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر ہے اور اس کا سروس نمبر 27981 ہے۔بھارتی پائلٹ نے اپنا نام ابھے نندن بتایا ہے جو صحیح حالت میں پاک فوج کی حراست میں ہے۔یاد رہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا اور اس کارروائی کے نتیجے میں 2 پائلٹوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔