وزیراعظم عمران خان سے چائنہ انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن کے چیئرمین ڈاکٹر سانگ ہیلیانگ اور چیئرمین پاور چائنا ڈاکٹر ڈنگ ین زانگ کی آن لائن ملاقات

 
0
121

اسلام آباد 05 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان سے چائنہ انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن کے چیئرمین ڈاکٹر سانگ ہیلیانگ اور چیئرمین پاور چائنا ڈاکٹر ڈنگ ین زانگ نے آن لائن ملاقات کی۔

یہ ملاقات پاکستان کے توانائی کے شعبے بشمول قابل تجدید توانائی اور آبپاشی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری بڑھانے کے بارے میں تھی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،معاونِ خصوصی سی پیک خالد منصور، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور متعلقہ سینئر حکام آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے