پاکستان کا بھارت کو رات کےا ندھیرے میں نہیں بلکہ دن کی روشنی میں جواب

 
0
638

پوری دنیا بھارتی طیاروں کا جلتا ہوا مبلہ دیکھ رہی ہے، پاک فضائیہ نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرنے والے بزدل بھارت کے دو طیارے دن کی روشنی میں مار گرائے

اسلام آباد فروری 27 (ٹی این ایس): دو روز قبل بھارتی فضائیہ نے رات کے اندھیر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی لیکن بمشکل تین منٹ ہی رہ پایا اور بھاگنے والی کی یہی نہیں بدحواسی کی حالت میں پے لوڈ بھی گرا گیا۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی فضائیہ نے خالی گھروں پر بم گرائے اور جنگل پر حملہ کیا۔اس طرح بھارت ڈرامہ کرتے ہوئے جھوٹی خوشی منانے لگ گیا۔لیکن آج پاکستان نے بھارت کو کر دکھایا کہ اصل میں دشمن پر حملہ کرنا کیا ہوتا ہے۔پاک فضائیہ نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرنے والے بزدل بھارت کے دو طیارے دن کی روشنی میں مار گرائے۔جب کہ پاکستانی عوام کی طرف سے پاک فضائیہ کو سلیوٹ پیش کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہمیں اپنی فضائیہ پر پورا بھروسہ ہے۔وہ کسی بھی بھارتی جارحیت ککا بھرپور جواب دے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس پر اپنی آراء کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کو بتا دیا کہ ا صل حملہ دن کی روشنی میں ہوتا ہے اور اب پوری دونیا بھارتی طیاروں کا جلتا ہوا ملبہ دیکھ رہی ہے۔عالمی میڈیا نے تو بھارت کی پاکستان میں مبینہ کاروائی کو جھوٹا قرار دے ہی دیا تھا یہاں تک کہ ان کی اپنی عوام بھی بھی سوال کر رہی تھی کہ لاشیں کہاں ہیں؟۔ لیکن پاکستان نے جو حملہ کیا وہ دن کی روشنی میں کیا ہے جو ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے لڑاکا طیارے تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے گر کر تباہ ہوتے رہے ہیں۔ بھارت نے گذشتہ روز پاکستان میں فضائی کارروائی کا دعویٰ کیا تھا۔لیکن بھارت کی قابلیت کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں ماہ 19 فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ائیرشو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوئے۔ جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔یہی نہیں یکم فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کا ایک میراج 2000 طیارہ بھارتی ریاست بنگلورو میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک ہوئے۔