دفتر خارجہ نے بھارت کو دئے جانے والی سرپرائز کی تصدیق کر دی

 
0
419

ہم دفاع کا نہ صرف حق رکھتے ہیں بلکہ بھرپور صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ، پاک فضائیہ نے بھارتی حدود میں ہدف کو نشانہ بنایا۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد فروری 27 (ٹی این ایس): پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرا کر بھارت کو پہلا سرپرائز دے دیا ہےجبکہ دفتر خارجہ نے بھی پاکستان کے اس سرپرائز کی تصدیق کر دی ہے۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے کل ہی پریس کانفرنس کے دوران کہہ دیا تھا کہ پاکستان بھارتی دراندازی کا جواب دے گا لہٰذا پاکستان نے جواب دے دیا ہے۔ پاک فضائیہ نے بھارتی حدود میں طیاروں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ قومی اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے تیار ہے ، پوری قوم متفق اور متحد ہے۔ بھارت کو میں آج بھی کہوں گا کہ ہوش کے ناخن لے۔ جنگ کبھی بھی نہ ہماری خواہش تھی نہ ہے۔ آپ نے جارحیت کی ہے۔ ہم نے تعاون اور گفت و شنید کی بات کی تھی لیکن آپ نے پورے خطے کو سیاست کی نذر کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اور پاکستان اپنا دفاع بھرپور انداز میں کرے گا۔یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے۔ جس کے نتیجے میں بھارت کے دو پائلٹس بھی جہنم واصل ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر کارروائی کی گئی۔ ایک بھارتی طیارہ ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ پاکستان میں گرا۔پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے والے دوسرے طیارے کے دونوں پائلٹس بچنے میں کامیاب ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے پائلٹ کے قریبی علاقہ میں چھپنے کی اطلاعات ہیں۔ جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق کی ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں ایک بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کی تصدیق بھی کی۔