بھارت کی جانب سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش، امریکی محکمہ خارجہ کا اظہار تشویش

 
0
476

اسلام آباد فروری 27 (ٹی این ایس): بھارت کی جانب سے۲۶ ِفروری کو انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیوں کے بعد میں نے بھارتی وزیر خارجہ سوراج سے رابطہ کرکے سلامتی امور میں اپنے قریبی تعاون اور قیام امن اور علاقائی سلامتی کے مشترکہ نصب العین پرزور دیا ۔ میں نے پاکستانی وزیر خارجہ قریشی سے بھی بات کی اور فوجی کارروائی سے گریز کر کے موجودہ کشیدگی کم کرنے کو ترجیح دینے پر زور دیا اور پاکستان کی جانب سے اپنی سر زمین پر سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف معنی خیز کارروائی کرنے کی فوری ضرورت پر گفتگو کی۔میں نے دونوں وزراء سے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کو ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کسی بھی قیمت پرکشیدگی بڑھانے سے اجتناب کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ میں نے دونوں وزراء کو یہ بھی ترغیب دی کہ وہ آپس میں براہ راست رابطہ کو ترجیح دیں اور مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں۔