اسلام آباد فروری 27 (ٹی این ایس): پاکستان نے لائن ٓاف کنٹرول کے قریب 2بھارتی جنگی طیارے مارگرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے دولڑاکا طیارے تباہ پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش پر مارگرائے گئے‘ ایک طیارہ مقبوضہ میں گرکر تباہ ہوگیا، دو پائلٹ ہلاک جبکہ ایک گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کے دو طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں‘ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے.بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے‘ دوسرے کی تلاش جاری ہے بتایا جارہا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کرکے وہ اسی علاقے میں کہیں چھپا ہوا ہے.
بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دونوں طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کو عبور کرنے کی کوشش کی تھی جس کے سبب پاکستان کی جانب سے انہیں نشانہ بنایا گیا ہے‘ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بھارت نے سری نگراورچندی گڑھ کے ایئر پورٹس پر سول فضائی آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے.پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی جارحیت کا جواب نہیں بلکہ پاکستان نے مادر وطن کے دفاع کا اظہار کیا ہے‘گرانے سے قبل طیاروں کو باقاعدہ وارننگ دی گئی ہے. یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستانی طیاروں نے بروقت ردعمل دیا تو بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ لائن آف کنٹرول کے علاقے جبہ میں گراتے ہوئے فرار ہوگئے تھے.ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت انتظار کرے، اس جارحیت کا ضرور جواب دیا جائے گا. دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارتی دراندازی کے جواب سے بھارتی عوام میں خوف طاری ہوگیا ہے. بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی طیارے مقبوضہ جموں کشمیر کے نوشہرہ سیکٹرمیں داخل ہوئے‘اس سے قبل یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کا لڑاکا طیارہ مگ21 مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں تباہ ہوا ہے جس کے باعث دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے.بھارتی میڈیا نے پاکستانی طیاروں پرفضائی حدود کی خلاف ورزی کا بھی الزام لگایا ہے . پاکستان کی جوابی کاروائی کے بعد بھارت بھر میں خوف طاری ہوگیا ہے جس کے بعد بھارت نے 4 ایئر پورٹ بند کردیئے ہیں. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی بھارت کے کم از کم 4 ایئر پورٹس بند کردیے گئے ہیں. پاکستان کی جانب سے بھارتی دراندازی کا جواب دینے کے بعد بھارتی عوام میں خوف طاری ہوگیا ہے جس کے بعد یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شمالی بھارت کے کم از کم 4 ایئر پورٹس بھی بندکردیے گئے ہیں.













