چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا ایف اے ٹی ایف کے صدر کا انکے خط پر عمل کرنے و پاکستان کو عارضی ریلیف دینے پر شکریہ

 
0
494

اسلام آباد اپریل 08 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک نے کورونا وائرس کیوجہ سے مالی خدشات کے پیش نظر ایف اے ٹی اے ایف و اقوام متحدہ کو خطوط لکھے تھے، خطوط میں سینیٹر رحمان ملک نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا، میں و سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ ایف اے ٹی ایف کے صدر کا پاکستان کو ریلیف دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ 21 مارچ کو ایف اے ٹی ایف کے صدر کو پاکستان کا نام گرے لسٹ سے خارج کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔ اپنے خط میں ایف اے ٹی ایف کے صدر سے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج کرنے کی درخواست کی تھی۔ 26 مارچ کو سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے خط کے ذریعے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد کی اپیل کی تھی۔ منیر اکرم سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کیساتھ پاکستان کا ایف ٹی ایف گرے لسٹ کا معاملہ اٹھانے کو کہا تھا۔ ایف اے ٹی ایف کا کورونا کیوجہ سے پاکستان کو عارضی ریلیف ناکافی ہے۔ پرزور مطالبہ ہے کہ کورونا وائرس کی خدشات کو مدنظر رکھ کر ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کو خارج کرے۔ ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں ہونے کیوجہ سے پاکستان کی معیشت شدید مشکلات سے دوچار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو سے پاکستان کی معیشت کو لاحق خطرات کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں کے نتیجے میں کورونا وائرس کسی بھی ریاست کے کنٹرول سے باہر ہو سکتی ہے۔