آٹا اور چینی بحران کے متعلق کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید ایکشن ہوگا: وزیراعظم پاکستان

 
0
363

اسلام آباد اپریل 07 (ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے اپنے حالیہ فیصلوں کے متعلق اراکین کو اعتماد میں لیا۔

کابینہ میں چینی اور آٹا بحران کی انکوائری رپورٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ میری ہدایت پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹس جاری کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا عوام سے رپورٹس پبلک کرنے کا وعدہ پورا کردیا اور 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد قانون کے مطابق ذمہ دارن کیخلاف مزید کارروائی ہوگی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں انرجی کمیٹی کے فیصلوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

نادرا اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مایئگرینٹس کے درمیان معاہدے اور پاکستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کی منظوری پر بھی غور کیا گیا۔

ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کے متعلق معاملات بھی زیربحث آئے۔ جنرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے سی ای او کی تقرری پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔