پاکستان اٹامک انرجی کوآپریشن ہاؤسنگ سوسائٹی بھی کرپشن کے جوہڑ میں لت پت

 
0
2079

اسلام آباد،اکتوبر 16 (ٹی این ایس): پاکستان اٹامک انرجی کوآپریشن ہاؤسنگ سوسائٹی بھی کرپشن کے جوہڑ میں لت پت نظر آرہی ہے۔ سوسائٹی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور اسٹریٹ لائٹس بدانتظامی کی داستان بیان کر رہی ہیں۔

سوسائٹی کی موجودہ انتظامیہ اڑھائی ارب روپوں کی کرپشن میں ملوث ہے اور اس سلسلہ میں اسکے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں درجنوں درخواستیں  دائر ہوچکی ہیں۔

سوسائٹی کی انتظامیہ نے کسی نامعلوم مقام پر اپنا دفتر منتقل کر لیا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں خاصا اضافہ ہوگیا ہے کوآپریٹیو سوسائٹیز کے رجسٹرار مظہر حسین نے ٹی این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کوآپریشن ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔

سوسائیٹی کے مکینون نے چیف کمشنر اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف سنجیدہ قانونی کاروائی اور سوسائٹی کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے بھی عملی اقدامات کریں۔