ختم نبوت ﷺپرمکمل اور غیرمتزلزل ایمان جزواسلام ہے، نوازشریف

 
0
486

لندن ،اکتوبر 16(ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ ختم نبوت ﷺپرمکمل اور غیرمتزلزل ایمان جزواسلام ہے

 لنڈن سے جاری اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ختم نبوت ﷺہمارے آئین کااٹوٹ بھی حصہ بن چکاہے اور یہ معاملہ ہمیشہ کیلئے طے ہوچکاہے۔انھوں نے مزئد کہا کہ انتخابی بل میں ہونے والی کوتاہی کافوری ازالہ کردیاگیا ہے ،کسی طرح کے منفی اظہارخیال کان لیگی نظریے اور پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے مجھے تین بارملک کاوزیراعظم منتخب کیا۔تینوں زبان ،رنگ ونسل کی تفریق کے بغیرعوام کی خدمت کی۔تینوں بارن لیگ کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کوبلاتفریق یقینی بنایا۔پاکستان میں تمام اقلیتوں کوبنیادی حقوق کامکمل تحفظ حاصل ہے۔ انھوں نے کہاکہ ن لیگ کوبانی پاکستان قائداعظم کی جماعت ہونے کااعزازحاصل ہے۔