یوسی 9کے مکین کا حکومتِ پنجاب کے تئیں اظہارِ اطمنان، فلٹریشن پلانٹ لگنے سے علاقہ میں  ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آئی ہے

 
0
352

راولپنڈی،اکتوبر 16(ٹی این ایس):  اس حقیقت کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا کہ بلدیاتی نظام کو جمہوریت میں کافی اہمیت حاصل ہے کہ اس کے ذریعہ نہ صرف لوگوں کے مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے بلکہ انکا حل اور سہولیات انکے دروازے پر پہنچتی ہیں۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کاؤشوں کے سبب دیگر یوسیز کی طرح خیابانِ اقبال کی  یو سی 9 کے لوگ بھی خاصی مظمئن نظر آتے ہیں۔  

اس یو سی میں صحت وصفائی  کا نظام خاصا بہتر ہوگیا ہے جبکہ  کئی ترقیاتی  منصوبے بھی پائیہ تلکمیل کو پہنچ چکے اور  بقیہ کی تلمیل کے لئے مقامی نمائندے پوری لگن کے ساتھ جٹے ہوئے نظر آتے ہیں کہ انھیں اس بات کا احساس ہے کہ اس علاقہ میں انکے اپنے بچے بھی سانس لیتے ،کھیلتے ،پڑھتے اور رہتے ہیں۔

مقامی نمائندوں کو تفویض کردہ اختیارات اور وزیرِاعلیٰ پنجاب کی طرف  سےعوام دوست منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے پر  مسلسل توجہ کے سبب اس یوسی  میں لوگ بطورِ خاص اسبات پر شہباز شریف کی سراہنا کر رہے ہیں کہ علاقہ میں پانی کے فلٹریشن پلانٹ لگنے سے ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

مذکوہ یوسی کے ینائندے راجہ شاہد لطایف کا کہنا ہے کہ یہ مقامی حکومتوں کے لئے بھی ایک سنہرا دور ہے کہ لوگوں کی خاطر کام کرنے کا موقع اور فنڈز میسر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اختیارات کی منتقلی کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کا دیرینہ خواب پورا کیا۔