راولپنڈی (ٹی این ایس) کھیلتا پنجاب پنک گیمز ;راولپنڈی ڈویژن خواتین ٹیموں کے ٹرائلز شروع

 
0
6

راولپنڈی (ٹی این ایس) کھیلتا پنجاب پنک گیمز کیلئے راولپنڈی ڈویژن کی خواتین ٹیموں کے ٹرائلز شروع ہوگئے ہیں، پہلے روز کراٹے اور ماس ریسلنگ ٹیموں کے ٹرائلز ہوئے۔ راولپنڈی ڈویژن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز کیلئے کراٹے کے ٹرائلز میں 51 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے 8 کھلاڑی منتخب کی گئیں۔راولپنڈی ڈویژن کی منتخب ہونیوالی کراٹے پلیئرز میں دیا سراج، انزلہ ندیم، طوبی’، مقدس فاطمہ، فزا عابد، زینب جمشید، مشال اور ایزا شامل ہیں۔ ماس ریسلنگ کے ٹرائلز میں 33 پلیئرز نے حصہ لیا جن میں سے 8 پلیئرز سیماب، لاریب، پاکیزہ، لائبہ، عائشہ، عائشہ اروا، نمرا ازرم اور ہادیہ منتخب ہوئیں۔ ٹرائلز ڈی او سپورٹس وحید احمد، ڈی ایس او شمس توحید عباسی و آفیشلز کی زیرنگرانی ہوئے جبکہ رکن پنجاب اسمبلی محترمہ تحسین فواد مہمان خصوصی تھیں۔یاد رہے کہ پنجاب کے وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اعلان کیا ہے کہ 11 سے 15 فروری 2026 کو ہونے والے صوبے میں خواتین کے کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں 3000 سے زائد خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔