سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے متعدد تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا

 
0
342

اسلام آباد اپریل 08 (ٹی این ایس): اس ضمن میں بدھ کے روزسی ڈی اے انفورسمنٹ نے ترامڑی چوک میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران متعدد فروٹ کے سٹالوں کے خاتمے کے علاوہ غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ پانچ مویشیوں کے باڑے مسمار کر دیئے۔
اسلام آباد شہر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت اور سبزی منڈی میں رش کو کم کرنے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے سبزی منڈی کمیٹی کی نشاندہی پر منڈی میں قائم تجاوزات کے خاتمہ کے لیے آپر یشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران تجاوزات کنندگان کا دو ٹرک سامان جس میں سبزی، فروٹ ریڑھیاں، ہتھ ریڑھیوں کے علاوہ دیگر سامان کو ضبط کر کے منڈی کی انتظامیہ کے سپرد کر دیا گیا۔