کورونا وباء کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

 
0
412

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (ٹی این ایس) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، دنیا بھر میں کورونا سے ایک لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ پاکستان میں اب تک کورونا کے باعث 72 اموات ہو چکی ہیں۔ ہفتہ کو یہاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، دنیا بھر میں کورونا سے ایک لاکھ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں 4788 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے، پچھلے 24 گھنٹے میں پاکستان میں 190 مریضوں کا اضافہ ہو اہے، پاکستان میں 752 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب تک کورونا سے 72 افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔