نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ کے 202 ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے کورونا سے بچائو کے لئے مزید حفاظتی سامان روانہ کر دیا

 
0
360

کراچی ۔ 11 اپریل (ٹی این ایس) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ کے 202 ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے کورونا سے بچائو کے لئے مزید حفاظتی سامان روانہ کر دیا۔ این ڈی ایم کے ترجمان کے مطابق سندھ کو دیئے گئے سامان میں 1لاکھ 15 ہزار سرجیکل اور 7215 اینـ95 ماسک شامل ہیں۔13647حفاظتی سوٹ اور 102405 سرجیکل دستانے بھی سامان میں دیئے گئے۔ اس کے علاوہ5208 گائون، 6493 جوتوں کے کور بھی سامان میں شامل ہیں جبکہ7087 سرجیکل ٹوپیاں اور 1863فیس شیلڈ اور 2092 حفاظتی عینکیں بھی سامان شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ سامان ہر ایک ہسپتال کے ایم ایس کے نام پر ارسال کیے جا رہے ہیں۔ اس امر کو یقینی بنایا گیا ہیکہ یہ سامان ہسپتالوں کے عملہ کو ہی پہنچے۔ قبل ازیں کے پی، بلوچستان اور پنجاب کے ہسپتالوں کے لیے اضافی سامان بھی بھیجا جا چکا ہے۔