کبھی روانی کی مثال دارلاحکومت  کی شاہرائیں ایک بار پھر کینٹینر ذدہ ہوگئیں

 
0
589

اسلام آباد دسمبر 12 (ٹی این ایس): جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کے  پیش نظر وفاقی حکومت کی طرف سے کئے گئے حفاظتی انتظامات سے شہرِ اقتدار  2012 اور 2014  اور تھوڑے دنوں پہلے والے مناظر پیش کر رہا ہے ، شاہرائیں چلنے یا گذرنے نہیں بلکہ رکنے یا واپس مڑنے کا پیغام دے رہی ہیں کیوں ان پر  ایک بار پھر کینٹینر کھڑے کئے گئے ہیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ انکی کشادگی اور ٹریفک کی روانی کی مثال دی جانے والی ان شاہروں کو نظر لگ گئی ہے اور ان کے نصیب میں بس کینٹینر آگئے۔

جماعتِ اسلامی نے وفاق کے زیرِ انتظام قبائیلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخواہ کا  حصہ بنانے کے مطالبہ کے تحت  10 دسمبر سے باب خیبر پشاور سے شروع کیا تھا جو منگل کو فیض آباد روالپنڈی پہنچا۔

دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قبائل کو قومی دھارے میں لانے کے لئے حکومت کو 31 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ  سال نو کے آغاز پر اسلام آباد میں مستقل دھرنا دیتے ہوئے اسے ’’خیمہ بستی‘‘ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔