اڈیالہ جیل میں قراٰنِ پاک کے ناظرہ ، ترجمہ ،حفظ اور دیگر متعلقہ کورسز کے سالانہ امتحانات، 351 اسیران کی شرکت

 
0
1411

راولپنڈی،دسمبر 12 (ٹی این ایس): جمیعتِ تعلیم القراٰن ٹرسٹ لاہور کے زیرِ اہتمام اڈیالہ جیل میں قراٰنِ پاک کے ناظرہ ، ترجمہ ،حفظ اور دیگر متعلقہ کورسز کے سالانہ امتحانات لئے گئے  جن میں 351 اسیران نے حصہ لیا۔

عمر زمان نامی قیدی  کو حفظ،قراٰن پر جیل سپرانٹنڈنٹ سعیداللہ گوندل نےپانچ ہزار روپے انعام سے نوازا۔

ا106 اسیران نے ناظرہ ، 65 نے ترجمہ اور بقیہ نے تعلیم القراٰن کے دیگر کورسز کے امتحانات پاس کئے۔