روات پولیس کی کاروائی، جنسی زیادتی، حبس بیجا ودیگر اہم دفعات کے تحت مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

 
0
575

راولپنڈی اپریل 14 (ٹی این ایس): روات پولیس کی کاروائی، جنسی زیادتی، حبس بیجا ودیگر اہم دفعات کے تحت مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، مجرم اشتہاری محمد اعجاز روات پولیس کو سال 2018 سے مطلوب تھا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر 4 نوجوانوں کو حبس بیجا میں رکھا کر اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کی اور برہنہ تصویریں بنائی ،ایف آئی آر کا متن مقدمہ میں ملوث دیگر مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری رہے گا، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی سنگین مقدمہ میں ملوث مجرم کی گرفتاری پر ایس پی صدر اور روات پولیس کو شاباش، مقدمہ میں دیگر اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت