مقبوضہ کشمیرمیں کورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہے: وزیر اعظم پاکستان

 
0
302

اسلام آباد اپریل 30 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہے۔


انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کی بالادستی کا نظریہ اور جنگی جرائم جاری ہیں اور بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جنیوا کنوشن کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت نہ صرف کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے بلکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بھی تبدیل کر رہی ہے۔