ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اے کیٹیگری کا اشتہاری مجرم گرفتار

 
0
259

اسلام آباد مئی 01 (ٹی این ایس): ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اے کیٹیگری کا اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری مجرم سے کلاشنکوف، پسٹل، گولیاں اور بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق اشتہاری مجرم شیر علی عرف شیرو نے سال 2018 میں روڈ ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا تھا، اشتہاری مجرم قبل ازیں راولپنڈی کے علاوہ اسلام آباد میں بھی ڈکیتی معہ قتل، رابری، اسلحہ اور منشیات جیسے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ اشتہاری مجرم کی راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور رابری کی درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف،
مجرم اشتہاری سے کلاشنکوف، پسٹل، گولیاں اور 40 لیٹر دیسی شراب برآمد مقدمات درج۔ ملزم کی درست شناخت پریڈ کرائی جاکر ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی پوٹھوہار اور ٹیکسلا پولیس کو شاباش، پولیس