کورونا لاک ڈاؤن کے دوران کتنی فیصد خواتین ملازمت سے برطرف؟ سروے میں اہم انکشاف کر دیا

 
0
376

اسلام آباد مئی 02 (ٹی این ایس): دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والی کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے۔

فافن نے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار خواتین سے متعلق فافن نے سروے میں بتایا 14 فیصد خواتین کو مستقل طور پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے جبکہ کچھ خواتین کی خدمات عارضی طور پر معطل کردی گئیں۔

فافن نے بتایا کہ بے روز گار ہونے والی خواتین میں 15 فیصد کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے جبکہ 3 فیصد بلوچستان سے ہیں۔

فافن نے اپنے سروے میں بتایا کہ 7 فیصد کو معلوم نہیں کہ کسی سماجی تحفظ کی تنظیم میں رجسٹرڈ ہیں یا نہیں جبکہ ملازمت سے محروم ہونے والی 13 فیصد خواتین ای او بی آئی میں رجسٹرڈ ہیں۔

فافن کے مطابق ملازمت سے برطرف ایک فیصد خواتین بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ 28 فیصد خواتین نے احساس پروگرامن میں امداد کےلیے درخواست دے رکھی ہیں۔

فافن نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران حکومت ملازمین کو تحفظ فراہم کرے۔