بیرون ملک سےآنے والے 100 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تصدیق، مسافر28اپریل کو اسلام آباد پہنچے تھے

 
0
937

اسلام آباد 04 مئی 2020 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق ابوظہبی سے آنیوالی پرواز کے100 سے زائد مسافروں میں کوروناٹیسٹ مثبت آگیا ، 200سے زائد مسافر28اپریل کو پرواز ای وائے 321 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ، جہاں ایئرپورٹ پرتمام مسافروں کی خودکاراسکینرکے ذریعے اسکریننگ کی گئی تھی۔

اسکریننگ کے بعد ایس او پی کے تحت محکمہ صحت کی ٹیم نے تمام مسافروں کو قرنطینہ منتقل کیاتھا،قرنطینہ کےدوران مسافروں کے سواب ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوائے گئے تھے۔

خیال رہے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے خصوصی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

یاد رہے کرونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن نے 18 سے 30 اپریل تک مسافروں کے لئے نئی ہیلتھ پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ہیلتھ فارم دینا لازمی ہو گا، فارم میں نزلہ، زکام، کھانسی اورگلے کی خراش سے متعلق معلومات درج کی جائیں گی۔

سی اے اے کے مطابق ائیرپورٹ آمد اورروانگی کے وقت درج تمام ایس اوپیزپرعملدرآمد لازمی ہوگا، مسافرقرنطینہ کی مدت میں توسیع اور قرنطینہ کے دوران حکام کے مطابق ضرورت پر خوراک کی قیمت ادا کرنے کا پابند ہوگا جبکہ حکومت مسافروں کی ترجیحات کے مطابق رہائش دینے کی پابند ہوگی اور مسافرغلط معلومات دینے پر سزا کا مرتکب ہوگا۔